مخالفین کی سازشیں ناکام۔۔عمران خان سراٹھاکرچلنےکےبھی قابل نہیں:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں۔مخالفین کو ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے دن میں تارے دکھا دیئے۔عمران خان اب سراُٹھاکرچلنےکےبھی قابل نہیں رہے۔
راولاکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ عمران خان اب چاہے الیکشن چوری کرو یا ڈبے اٹھا کر بھاگ جاؤ، چاہے الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا، عمران خان کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں، عمران خان نے کہا میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں، آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعد سر اٹھانے کے قابل نہیں، سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو، عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد کو کرسی کی خاطر تباہ و برباد کر دیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں بھارت نےکشمیرکوپاکستان کی شہ رگ سےکاٹ دیا۔ نوازشریف عوام کےووٹ کی پرچی کوروندنےکی اجازت نہیں دےگا،22سال کی جدوجہدسنتےسنتےسب کےکان پک چکےہیں، عمران خان یہ تم نےگھاٹےکاسوداکیا،تم یہ کہنےکےبھی قابل نہیں کہ تمہارےساتھ زیادتی ہوئی،نوازشریف نےبرہان وانی کیلئےشیرکیطرح سٹینڈلیا، کشمیرکےچپےچپےمیں نعرہ لگتا’’وزیراعظم نوازشریف‘‘۔ جوشیرہےوہ ڈٹ جائےجوبزدل ہےوہ ہٹ جائے۔پاکستان میں مہنگائی اورغربت کاسونامی آیاہوا ہے۔ 25جولائی کوکوئی کشمیری گھر نہ بیٹھے،شیرکوووٹ دیں۔مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانےکا اعلان