نوٹیفکیشن میں تاخیر: سرکاری ملازمین الائونس سے محروم

Jul 14, 2021 | 16:22:PM

(24نیوز)پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھ کرگئی سانپ بھی مرگیا، لاٹھی بھی نہ ٹوٹی، نوٹفیکیشن ہونے کے باوجود سرکاری ملازمین 25 فیصد اسپشل الاونس اور 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عید سے قبل تنخواہوں اور پینشن 16 جولائی کو ادائیگیاں کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کیا گیا 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن  تاخیر سے جاری کیا گیا جس کیوجہ سے ماہ جولائی کی تنخواہیں اور پینشن میں اضافہ نہ ہوسکا،سرکاری ملازمین عید کی تنخواہ اور پینشن بغیر اضافے کے وصول کریں گے۔

25 فیصد اسپشل الاونس کا نوٹفیکیشن حکومتی نااہلی کے باعث لاگو نہ ہوسکا دوسری جانب وفاقی حکومت کے ملازمین مارچ سے 25 فیصد الاونس لے رہے ہیں وفاقی ملازمین پینشنز ،10فیصد ایڈہاک ریلیف اور پینشن میں اضافہ کے ساتھ عید سے قبل تنخواہ اور پینشن وصول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ، شرح 10-11 فیصد ریکارڈ

مزیدخبریں