لاہورمیں پاکستان کی پہلی جدیدطرزکی جیل بنانے کافیصلہ

Jul 14, 2021 | 16:33:PM

(24 نیوز)جیل کمپلکس ترقی یافتہ ممالک کی جیلوں کی طرزتعمیراورکیمروں سے مانیٹرنگ کےلئے ورکنگ شروع کردی گئی۔جیل میں مردانہ، کم عمربچوں اورخواتین قیدی رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل نے جیلوں کوجدیدطرزپرمنتقل کرنے کےلئے پہلاقدم اٹھایا ہے اور لاہورجدیددورکے تقاضوں کے مطابق لاہورمیں پہلی جیل بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔شہرمیں پریڑن کمپلکس ترقی یافتہ ممالک کی جیلوں طرزتعمیراورکیمروں سے مانیٹرنگ کےلئے ورکنگ شروع کردی گئی ہے۔
جیل میں15سومرد، 2سوکم عمربچوں اور3سوخواتین قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی۔جیل افسروں کوجدیدطرز کی جیل کی تعمیرکےلئے امریکاکی مختلف جیلوں کادورہ کروایا گیاتاکہ پراجیکٹ کےاغازاورتکمیل میں آسانی ہو۔
جیل کمپلیکس میں مین پاورکم کرکے کیمروں سے مانیٹرنگ کانظام شروع کیا جائے گا۔مختلف قسم کے قیدیوں کےلئے بیرکس اور سیلز بنائے جائیں گے۔موسمی اثرات کومدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلووں کومدنظررکھا جائے گاجبکہ بیرکس اور سیلزمیں رہائش کےلئے اوپرنیچے بیڈزلگوائے جائیں گے۔
جیل کی تعمیرکے لئے نقشہ کی تیاری پر متعلقہ محکمے کے افسران کے ساتھ 2اجلاس کرلئے گئے ہیں.نقشہ رواں ماہ مکمل کرکےٹینڈرشروع کئے جائیں گے تاکہ تعمیرکا اغاز کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسر نے نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو بے آبرو کرڈالا

مزیدخبریں