وفاقی وزیر توانائی کی جرمن سفیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم

Jul 14, 2021 | 16:42:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرکی جرمن سفیر سے ملاقات میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل سے نئی متبادل توانائی پالیسی کی منظوری  اہم سنگ میل ہے، نئی پالیسی کےتحت 2025 تک 20 فیصد بجلی سستے متبادل ذرائع سے پیدا ہوگی، 2030 تک متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار 30 فیصد ہو جائے گی ،حماد اظہر نے جرمنی کے تعاون سے چلنے والے توانائی منصوبوں سے سفیر کو آگاہ کیا۔صنعتی شعبے میں بجلی کی طلب میں 15 فیصد، مجموعی طور پر 20 اضافہ ہوا۔
حماد اظہر نے مزید کہا ہے کہ بجلی کی طلب میں اضافے سے پاور سیکٹر زیادہ چیلنجنگ بن گیا ہے، حکومت بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،جرمن سفیر نےتوانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      نوٹیفکیشن میں تاخیر: سرکاری ملازمین الائونس سے محروم

مزیدخبریں