شہید کیپٹن عبدالباسط آبائی قبرستان میں سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن عبدالباسط کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہید کیپٹن باسط خان نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمن دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔شہید 2015 میں پاک آرمی جوائن کی 6 سال تک ملک و قوم کی حفاظت کی خدمات سرانجام دیں۔ کیپٹن باسط خان ریٹائرڈ سکو ل ٹیچر بشارت خان تنولی کے بیٹے ہیں انہوں نے دیگر پسماندگان میں والدہ کےعلاوہ تین بھائی اور تین بہنیں چھوڑی ہیں۔
خیال رہے شہید نے پاک آرمی میں رہتے ہوئے چھ سال ملک و قوم کی حفاظت کے فرائض سرانجام دئیے،شہید کیپٹن باسط خان کا جسد خاکی رات کو انکے آبائی گاؤں پہنچایا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کرنےکے بعد ان کو مکمل فوجی اعزاز کے سساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کپٹن عبدالباسط کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔