راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل فراڈ کا مرکز ی ملزم سابق کمشنر راولپنڈی گرفتار

Jul 14, 2021 | 17:46:PM
راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل فراڈ کا مرکز ی ملزم سابق کمشنر راولپنڈی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کیس میں ملوث ملزم سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمود کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی کارنگ روڈ فراڈ میں مرکزی کردا ر ہے،محمد محمود کو ٹھوس شواہد کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم کی جانب سے سابق کمشنر سے انکوائری کی گئی تھی۔
 ذرائع کے مطابق محمد محمود انکوائری کے دوران تفتیشی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے تھے جس کے بات انہیں مزید مہلت دی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے کیپٹن (ر)محمد محمود کو لاہور سے گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں پاکستان کی پہلی جدیدطرزکی جیل بنانے کافیصلہ