(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے لاپتہ افراد کیس اپیلوں پر سماعت سے معذرت کرلی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری کی معذرت کے بعد لاپتہ افراد کیس اپیلوں کا بنچ ٹوٹ گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد سے متعلقہ مائرہ ساجد اور دیگر دو کیسز میں وفاق کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپیلوں پر سماعت کی ،عدالت نے کیس میں سنگل بنچ کا ذمہ دار افراد کے خلاف محکمانہ انکوائری اور جرمانے کے حکم کو معطل کر رکھا ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ میں اس کیس میں عدالتی معاون رہا ہوں اس لئے کیس کی سماعت نہیں کر سکتا،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہمیں آپ کی جانب سے کیس کی سماعت جاری رکھنے پر اعتراض نہیں،وکیل لاپتہ افرادنے کہاکہ جس وقت سنگل بنچ کا فیصلہ اپیل میں معطل کیا گیا اس وقت بھی آپ بنچ کا حصہ تھے۔
وکیل عمر اعجاز گیلانی نے کہاکہ پانچ سال سے آئی ٹی انجینئرساجد محمود لاپتہ ہے تین سال سے اپیلیں زیر التوا ہیں،لاپتہ افراد سے متعلق اپیلوں پر جلد فیصلہ ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں پاکستان کی پہلی جدیدطرزکی جیل بنانے کافیصلہ