آرمی چیف سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Jul 14, 2021 | 18:09:PM

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے وزیردفاع نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،افغانستان کی تازہ صورتحال اور تاجک افغان بارڈر کی صورتحال بھی زیر غورآئی،دونوں ممالک میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان قریبی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کا علاقائی امن اور سکیورٹی امور پر یکساں موقف ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقائی روابط کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا، تاجک وزیر دفاع نے امن و استحکام اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی لاپتہ افراد کیس اپیلوں پر سماعت سے معذرت

مزیدخبریں