لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کو مزید دو مقدمات میں ریلیف مل گیا

Jul 14, 2021 | 18:23:PM
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کو مزید دو مقدمات میں ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) سیشن کو رٹ نے لیار ی گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عزیر بلوچ کی بریت کا فیصلہ عدم شواہد کی بنا پر کیا ہے۔ 
 عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کلاکوٹ اور بغدادی تھانے میں 2012میں درج کئے تھے ،ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام تھا۔
 یاد رہے کہ کچھ روز قبل عزیر بلوچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی مگر انہوں نے یہ کہہ کر دعوت مسترد کردی تھی کہ میرا جینا اور مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل فراڈ کا مرکز ی ملزم سابق کمشنر راولپنڈی گرفتار