اداکا رہ پو جا بھٹ کے دوسری شادی سے متعلق اہم انکشافات

Jul 14, 2021 | 18:29:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ پو جا بھٹ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے یہ پوچھتے ہیں کہ آپ دوبارہ شادی کیوں نہیں کرلیتی ہیں؟  میں انہیں یہ بتاتی ہوں کہ میری سوچ ’اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگے‘ سے ’اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگی‘ میں تبدیل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پوجا بھٹ نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی ادھوری نہیں اور میں نے اپنے لیے اسی طرزِ زندگی کو چنا ہے۔ہم خواتین دنیا میں کوئی بھی کامیابی حاصل کر لیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم میں سے بہت سی خواتین جب گھر آتی ہیں تو ہماری کامیابیوں کو یہ کہہ کر کم کردیا جاتا ہے کہ ’ہاں ٹھیک ہے ناں، تم نے نوبیل انعام جیت لیا مگر ابھی کھانے میں کیا ہے؟

پوجا بھٹ نے کہا کہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ ’کیا تم ایک ماں ہو؟ کیا نہیں ہو؟ کیا تم شادی شدہ ہو؟ کیا نہیں ہو؟‘۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کیا، اس چیز کو آزمایا ہے اور میں لوگوں کو بھی اس چیز کی تجویز کرتی ہوں لیکن میری زندگی ادھوری نہیں ہے کیونکہ میں جیسے رہ رہی ہوں میں نے اسی طرزِ زندگی کو چنا ہے۔

پوجا بھٹ ویب سیریز بامبے بیگمز کے ذریعے اداکاری میں واپس آئی ہیں، انہوں نے سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بامبے بیگمز کو ملنے والے ردعمل پر بہت خوش اور مشکور ہوں۔ ویب سیریز 'بومبے بیگمز' کو رواں برس مارچ میں ریلیز کیا گیا تھا جو معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین سے متعلق ہے جو ماڈرن ممبئی جسے پہلے بومبے کہا جاتا تھا میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یا د رہے کہ پوجا بھٹ نے 2003 میں منیش مکھیجا سے شادی کی تھی اور 2014 میں دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ کی معرو ف ادا کا رہ دیا مرزا کے ہاں قبل از وقت ننھے مہمان کی آمد

مزیدخبریں