شاہ محمود قریشی کی تاجک صدر اور روسی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پر عزم ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے دوشنبے تاجکستان میں صدارتی محل ”قصر ملت“ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل میں شریک دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ،تاجک صدر نے وزرائے خارجہ /وفود کے سربراہان کو تاجکستان آمد پر خوش آمدید کہا ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے انعقاد اور عمدہ میزبانی پر تاجک صدر سے اظہار تشکر کیا۔
وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہاکہ آپ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے، پاکستان اور تاجکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں ۔
شاہ محمودنے کہاکہ تاجکستان کے ساتھ، تعلیم، ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں، کاسا منصوبوں کی بروقت تکمیل، توانائی راہداری کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا،وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں سے آگاہ کیا۔
دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوشنبے میں روسی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان، روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، افغان قیادت میں، افغانوں کو قبول، افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ، دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے، مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔جنت مرزا کی متنازع ویڈیو نے ٹک ٹاک سٹار کو مشکل میں ڈال دیا