آئی جی پنجاب کا عوام کی سہولت کے لئے بڑا اقدام

Jul 14, 2021 | 20:02:PM
 آئی جی پنجاب کا عوام کی سہولت کے لئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہریوں کی شکایات کے اندراج کیلئے تمام خدمت مراکزاورکاونٹرزکوسہولت مرکزکادرجہ دیدیا گیاجبکہ خدمت مراکز اورسپیشل انیشیئٹوپولیس سٹیشنز میں عوامی مسائل کے حل کیلئے انسپکشن کاحکم۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے شہریوں کی شکایات کے ازالے،درخواستوں کی وصولی کیلئے خدمت مراکزکوبھی فرنٹ ڈیسک کا درجہ دے دیا گیا۔عوامی سہولت کیلئے بنائے گئے خدمت مراکز،خدمت کاونٹرزاورسپیشل انیشیئٹوپولیس اسٹیشنزکی خصوصی انسپکشن کاحکم۔
پولیس حکام کاکہناہے کہ شہری اپنی شکایات کی درخواست فرنٹ ڈیسک کےساتھ ساتھ کسی بھی خدمت مرکزمیں دے کرسلپ حاصل کرسکیں گے۔شہری کی درخواست فوری طور پرمتعلقہ تھانے میں آن لائن منتقل کردی جائے گی۔
 شہریوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے سہولت مراکز،خدمت کاونٹرزکی انسپکشن کامقصدشہریوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ڈی آئی جی آئی اے بی رواں ماہ تمام انسپکشن مکمل کرکے رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کریں گے۔
خدمت مراکز،خدمت کاونٹرزکوفرنٹ ڈیسک کادرجہ دےکرتمام ضلعی افسران کوہدایات جاری کردی گئیں جبکہ خدمت مراکز کے حوالے سے 7اعلیٰ افسروں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دےدی گئی جو ہرہفتے رپورٹ پیش کرے گی جبکہ درخواست کی وصولی کے بعدعدم کارروائی کی صورت میں شہری آئی جی پنجاب کو ہیلپ لائن پرشکایت درج کرواسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کا 20 سال بعد باب دوستی پر دوبارہ کنٹرول ۔۔اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا