چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)چینی ، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ، درجہ اول کے آئل اور گھی کی قیمت میں27جبکہ درجہ دوم کی قیمت میں 17روپے اضافہ کر کے سپلائی شروع کر دی گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت میں 275روپے اضافہ ہو گیا ۔
درجہ اول کے گھی کی فی کلو قیمت 27روپے اضافے سے338روپے جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی 135روپے اضافے سے1555روپے سے بڑھ کر1690روپے کی ہو گئی ۔ درجہ اول کے آئل کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے ۔ درجہ دوم گھی کی قیمت 17روپے اضافے سے278 روپے ہو گئی ۔ درجہ دوم کے 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت200روپے اضافے سے3130روپے سے بڑھ کر3330روپے تک پہنچ گئی جبکہ اس کے آئل کی قیمتوںمیں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے ۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت 275روپے اضافے سے4975روپے تک پہنچ گئی جس کے بعد پرچون سطح پر چینی 105سے110روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔مداح ہانیہ عامر کی تصویر کاکیپشن پڑھ کرجواب دیئےبغیر نہ رہ سکے