عامر لیاقت حسین کا طالبان کی حمایت میں ٹویٹ منظر عا م پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کھل کر طالبان کی حمایت کردی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ کیا عجب نکتہ ہے دانشورانِ قوم کا، افغان طالبان افغانستان میں مخالفین کے ساتھ برا سلوک کریں گے، یعنی طالبان سے حکومت چھین لیں،پہاڑوں میں دھکیل دیا جائے، ملا ضعیف کی بے عزتی کی جائے، لکھے پڑھے ملاُ عمر کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا جائے، سب درست، بس طالبان کچھ نہ کریں۔
مُلا عبدالسلام ضعیف کو 2001 میں اسلام آباد سے گرفتار کر کے برہنہ کیا گیا اور اسی حالت میں اسے امریکہ حوالے کیا گیا؟ قصوروار کون؟
— Muhammad Zohaib (بلوچ) (@Qalandraani) July 14, 2021
مُلا غنی برادر زنجیروں میں جھکڑا ہوا کراچی سینٹرل جیل منتقل ہوا قصوروار کون؟
اختر منصور امریکی ڈرون میں مارا گیا۔ اب دو ٹکے کے دانشور کا کیا قصور؟؟
یہ بھی پڑھیں: گلوکار جسٹن بیبر کی بیو ی کے سا تھ حیرت انگیز ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
خیال رہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج انہوں نے پاکستان کے ساتھ چمن کی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ تاجکستان، ایران اور ترکمانستان کی سرحدی گزرگاہوں پر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹرولر بورڈ کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں فل پروٹو کول کے ساتھ نقل ۔۔ ویڈیو سامنے آگئی