(ما نیٹر نگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کھل کر طالبان کی حمایت کردی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ کیا عجب نکتہ ہے دانشورانِ قوم کا، افغان طالبان افغانستان میں مخالفین کے ساتھ برا سلوک کریں گے، یعنی طالبان سے حکومت چھین لیں،پہاڑوں میں دھکیل دیا جائے، ملا ضعیف کی بے عزتی کی جائے، لکھے پڑھے ملاُ عمر کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا جائے، سب درست، بس طالبان کچھ نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار جسٹن بیبر کی بیو ی کے سا تھ حیرت انگیز ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
خیال رہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج انہوں نے پاکستان کے ساتھ چمن کی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ تاجکستان، ایران اور ترکمانستان کی سرحدی گزرگاہوں پر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹرولر بورڈ کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں فل پروٹو کول کے ساتھ نقل ۔۔ ویڈیو سامنے آگئی