پاکستانی نژاد دردانہ انصاری برٹش رائل نیوی کی پہلی مسلم کپتان بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی نژاد سابق صحافی اور رائل نیوی کی اعزازی عہدیدار دردانہ انصاری برطانوی رائل نیوی میں پہلی مسلم خاتون اعزازی کپتان بن گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دردرانہ انصاری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ قوم کی دعاﺅں سے اس مقام پر پہنچی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ملکہ برطانیہ اور رائل نیوی کے سربراہ سمیت پوری قوم کی جانب سے ساتھ دینے پر ان کی شکر گزار ہیں۔
Durdana Ansari OBE
— Durdana Ansari OBE, Honorary Commander, Royal Navy (@durdana21) July 13, 2021
The first ever female Muslim and Pakistani in the world to get promoted as the Hon Captain Royal Navy
An announcement was made on Thursday 8th July 2021. pic.twitter.com/uPSDZ1i2qn
گلوکار عاصم اظہر نے دردانہ انصاری کے اعزازی کپتان بننے پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے خاندان کیلئے آج اعزاز اور فخر کا مقام ہے کہ ان کی خالہ برطانوی رائل کمیشن میں کپتان بن گئیں۔گلوکار کے مطابق ان کی خالہ نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی مسلم خاتون بھی ہیں جو رائل کمیشن کی کپتان بنی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ دردانہ انصاری کو ان کے عہدے پر ترقی دینے کی توثیق ملکہ برطانیہ نے کی اور ساتھ ہی انہوں نے خالہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔
Today is a proud moment for not just me or my family, but for the whole nation. ????????
— Asim Azhar (@AsimAzharr) July 13, 2021
Durdana Ansari OBE becomes the first Muslim & Pakistani female in the world to get ranked as a Captain of the British Royal Navy approved by the Queen, herself.
I’m so proud of you Khala jaan.♥️ pic.twitter.com/crEh8O0iEp
عاصم اظہر کی جانب سے ٹوئٹ کئے جانے کے بعد دردانہ انصاری نے بھی انہیں جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔دردانہ انصاری کے اعزازی کپتان بننے پر دیگر لوگوں نے بھی عاصم اظہر کی ٹوئٹ پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا فخر قرار دیا۔رائل نیوی میں اعزازی کپتان بننے سے قبل دردانہ انصاری نیوی میں اعزاز کمانڈر تھیں، وہ 2017 میں کمانڈر بنی تھیں۔اعزازی کمانڈر بننے کے بعد 2020 میں انہوں نے رائل نیوی کی ٹیم کے ہمراہ دنیا کے مختلف ممالک میں گہرے پانیوں کا دورہ بھی کیا تھا۔دردانہ انصاری سماجی کارکن، خواتین کے حقوق کی رہنما، انٹرپنیور اور سابق صحافی ہیں جو چند سال قبل رائل نیوی کا حصہ بنی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔ مزید 3 کشمیری نوجوان شہید