(24 نیوز)کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 17 جولائی سے پہلی سی آٹھویں جماعت تک کے تمام سکول بندکرنے کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد سندھ حکومت نے پابندیوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انڈرو ڈائننگ بند،واٹر پارک ، سویمنگ پول 16 جولائی سے بند۔ انڈورا جم ، انڈور اسپورٹس 16 جولائی سے بندکردیئے جائینگے۔
تمام سیاحتی مراکز مکمل طور پر بند۔پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر سفر کرسکتے۔
نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔سینما ہال کل سے بند ہوں گے۔ان فیصلوں کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب کا عوام کی سہولت کے لئے بڑا اقدام