(24 نیوز) بحرین نے کورونا خدشات کے پیش نظر 16 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جن ملکوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں تیونس، ایران، عراق، میکسیکو، فلپائن، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دیگر شامل ہیں۔ بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ویتنام پر پہلے ہی سے پابندی لگی ہوئی ہے۔
بحرینی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اس سے قبل جن ممالک پر پابندی کی فہرست جاری کی گئی تھی وہ بھی نئی فہرست کے ساتھ موثر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کا 20 سال بعد باب دوستی پر دوبارہ کنٹرول ۔۔اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا