(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنسا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیکھتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خدمت کرتے ہیں اور ملک سے غربت ختم کرنا چاہتے ہیں۔آپ کو بھی ماں کی دعا ہے اورمجھے بھی ماں کی دعا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ملک کو آگے لے کرجائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد شہر کو بھی مثالی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر مملکت ممنون حسین انتقال کر گئے