طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے ہوائیں بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز آج سے متوقع ہے.
رپورٹس کے مطابق 18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے، جس کے بعد نیا سسٹم 23 جولائی سے ملک میں داخل ہوگا,سسٹم کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں ایک یا دو روز شاید بارش نہ ہو، اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا,موسمیاتی ماہرین کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں 80 سے 90 ملی میٹر اور کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بھی بارش ہوسکتی ہے۔
پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،گوجرانوالہ اور گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں،حافظ آباد اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جہاں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
خیبر پختونخوا میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہی سے جاں بحق کی تعداد اکتیس تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اکاون افراد مختلف حادثات میں زخمی بھی ہوئے،مون سون کے دوران متعدد دیہات زیر آب آگئے جس سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
کرک ضلعی انتظامیہ کے مطابق موسلا دار بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، جہاں تخت نصرتی کے بارہ گاؤں زیر آب آئے اس دوران 4 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے جس میں تین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ چودہ افراد زخمی ہوئے،سیلاب اور موسلا دھار بارشوں سے متعدد مکانات زمین بوس بھی ہوئے۔ ٹانک میں میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے،چترال ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستوج اور بروغل میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ جہاں مستوج پل بہہ گیا، سات مکانات مکمل طور پر تباہ اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ جن کو کھولنے میں تین سے چار روز لگیں۔
لاہور،اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،ادھر جہلم شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقوں میں بھی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ مشکل میں پھنس گئیں