پاکستان میں کورونا کے وار تیز،، تشویشناک اعداد وشمار جاری

Jul 14, 2022 | 11:08:AM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستان میں کورونا کے وار تیز،، تشویشناک اعداد وشمار جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا کے 390 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 44 ہزار 131 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 426 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہےگزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.24 فیصد رہا۔

ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 3 ہزار 983 ہوگئی جبکہ کورونا کے 175 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔