(ویب ڈیسک )لاہور کی بینکنگ کورٹ کے جج کے رخصت کے باعث منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی، مونس الہٰی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع کر دی۔عدالتی عملے نے ڈیوٹی جج کی اجازت سے کیس کی اگلی تاریخ 22 جولائی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مونس الہٰی کی ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ 17جولائی کا الیکشن ہم جیتں گے، 17جولائی کا الیکشن ٹھیک ہوگا تو 22 کا الیکشن بھی ٹھیک ہوگا۔
مونس الہٰی سے سوال کیا کہ کہا جارہا ہے کہ آپ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی مہم نہیں چلا رہے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ یہ بات پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ ہم چلارہے ہیں کہ نہیں، بالکل چلارہے ہیں۔