شہباز حکومت ان ایکشن: عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

Jul 14, 2022 | 11:59:AM
وفاقی حکومت،عمران خان،پارلیمنٹ حملہ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ،درخواست دائر
کیپشن: عدالت نے 29 اکتوبر 2020 کو عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کیا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حکومت نے عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد عمر کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کی گئی۔

 اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وفاق کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیو شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔

وفاق کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظرانداز کر کے عمران خان کو بری کیا، پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی۔

 درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے وقوعے کے متاثرین کو نوٹس کیے اور سنے بغیر عمران خان کو بری کیا۔ یاد رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے 29 اکتوبر 2020 کو عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کیا تھا۔