(ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کوطلبی کا نوٹس بھجوائے جانے پر ان کے وکیل نے نیب کو مراسلہ بھیج دیا ۔
نیب کی جانب سے فرح خان اور ان کے ساتھیوں کو جاری نوٹسز پر فرح خان کے لیگل ایڈوائزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نیب کو مراسلہ بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو پبلک آفس ہولڈر کے علاوہ کسی شخص کیخلاف انکوائری یا انویسٹی گیشن کا اختیار نہیں ہے لہٰذا نیب پہلے اپنے دائرہ اختیا رکا فیصلہ کرے اور بھیجے گئے نوٹسز واپس لے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا