حکومت نے شہریار آفریدی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 14, 2022 | 12:51:PM
حکومت نے شہریار آفریدی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: شہریار آفریدی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے شہریار آفریدی کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ہٹانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں چیئرمین شہریار آفریدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی،نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا۔

نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے انتخاب کے لئے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج 4بجے طلب کر لیا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ مشکل میں پھنس گئیں