پنجاب میں ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

Jul 14, 2022 | 12:54:PM

(24 نیوز) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے پولنگ ایجنٹس کے معاملے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کا متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کا موقف غیرقانونی ہے، الیکشن ایکٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ پولنگ ایجنٹ امیدوار کے حلقے سے ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

 درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران کے ایسے موقف منصفانہ صاف شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کو ایسے اقدامات سے روکے، الیکشن کمیشن فوری ایسے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

 دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے 20 میں سے 16 ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین کو پنجاب میں 17 جولائی بروز اتوار ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکے۔

مزیدخبریں