آزادانہ ومنصفانہ انتخاب چاہتےہیں: شیریں مزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شریں مزاری نے کہا کہ ہم آزادانہ ومنصفانہ انتخاب چاہتےہیں،عوام تحریک انصاف کیساتھ ہیں، ہم تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بارہا چیف الیکشن کمشنر اور مسٹر ایکس اور مسٹروائی دھاندلی پلان ترک کرنے کا کہہ چکی، حمزہ اور مریم کو بھی دھاندلی کرنے سے باز رہنے کا کہا مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، اگر دھاندلی کی کوششیں دکھائی دیں تو چپ نہیں بیٹھیں گے،لاہور اور ملتان میں جہاں ضرورت ہوئی پرامن احتجاج کا اپنا حق استعمال کریں گے، ملکی معیشت اس ہنگامہ و ہلچل کا بوجھ برداشت نہ کر پائے گی جس کا دروازہ اس دھاندلی سے کھلے گا۔