عمران خان کے الزامات: الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا گیا جس میں عمران خان کی بھکر، لیہ اور خوشاب میں تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بھی الزامات پر نوٹس لیا گیا، الیکشن کمیش فیاض الحسن چوہان کے الزامات کا بھی جائزہ لے گا۔