(ویب ڈیسک)امریکی فیڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کےخدشہ کے باعث خام تیل کی قیمت مزیدکم ہو گئی۔
2ماہ میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 17.50 فیصد کمی ہوچکی ہے،خام تیل1.18 ڈالر سستاہوکر 95.12 ڈالر فی بیرل تک گرگیا. لندن برینٹ آئل ایک ڈالر سستاہونے 98.50 ڈالر فی بیرل تک گرگیا، رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 میں اب تک امریکی خام تیل 10.77 فیصد سستا ہوچکا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 میں لندن برینٹ آئل اب تک 9.60 فیصد سستا ہوچکا ہے ۔2ماہ میں لندن برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک 15.20 فیصد کمی ہوچکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے شہریار آفریدی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا