شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ زمین کی فروخت کا معاہدہ کسی بھی طرح غیر قانونی نہیں تھا۔
شیخ رشید کا مؤقف ہے کہ اینٹی کرپشن نے غیر قانونی طور پر انکوائری شروع کی،عدالت سے شیخ رشید کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اینٹی کرپشن میں 15جولائی کی طلبی کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی گئی۔