پنجاب ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

Jul 14, 2022 | 15:13:PM

 (24 نیوز) پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو جھنگ سے بڑا دھچکا لگ گیا۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم فیصل صالح حیات جھنگ پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواران پی پی 125 فیصل حیات جبوآنہ اور پی پی 127 مہر اسلم بھروانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

مخدوم فیصل صالح حیات نے الیکشن مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مخدوم فیصل صالح حیات کی آمد سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات: الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھالیا

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا گیا جس میں عمران خان کی بھکر، لیہ اور خوشاب میں تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بھی الزامات پر نوٹس لیا گیا، الیکشن کمیش فیاض الحسن چوہان کے الزامات کا بھی جائزہ لے گا۔

مزیدخبریں