پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کو بڑا عہدہ مل گیا

Jul 14, 2022 | 16:01:PM

 (24 نیوز) پی ٹی آئی کے منحرف رکن باسط بخاری چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مشتاق احمد کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 16 اراکین نے ووٹ دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

 بعدازں نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی کر لیا گیا، پی ٹی آئی کے منحرف رکن باسط بخاری چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے باسط بخاری کا نام تجویز کیا تھا، کمیٹی اراکین نے باسط بخاری کے نام کی تائید کی تھی۔

مزیدخبریں