(ویب ڈیسک) پاکستان کو معاشی میدان سے اچھی خبریں ملنے لگی ہیں۔ آج آئی ایم ایف سے معاہدہ بے پاجانے کی خبر کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 30 پیسے کم ہوا ہے، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 209.80 روپے ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ کم ہوکر 210.50 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ
خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے کے نتیجے میں آئی ایم ایم پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا تاہم پاکستان کو بجٹ میں دی گئی پالیسیوں اور کرپشن کی روک تھام کے لیے سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا۔