بھارت کے معروف پنجابی گلوکارکو 2 سال قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کے معروف پنجابی گلوکار دلیر مہندی کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیر مہدی کےخلاف انسانی سمگلنگ کا مقدمہ چل رہا تھا ، پٹیالہ کورٹ نے2003 کے انسانی سمگلنگ کیس میں اپنا پرانا فیصلہ برقراررکھا،جس پر بھارت کے معروف گلوکار دلیر مہندی کو گرفتار کرلیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلیرمہندی کو19 سال پرانے کیس میں 2 برس قید کی سزا پوری کرنا ہوگی، معروف گلوکار پر الزام ہے کہ وہ لوگوں سے پیسے لےکرانہیں غیرقانونی طورپربیرون ملک بھیجتے تھے، دلیرمہندی امریکا اورکینیڈا میں کنسرٹس کے دوران لوگوں کو اپنے ڈانس ٹروپ کے طور پر ساتھ لے جاتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار کو 2018 میں اس کیس میں 2 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، دلیرمہندی نے عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ