(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کو تیار ہوں، کابینہ سے مقدمہ درج کرنے کی اجازت ملے گی تو گرفتارکریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ قاسم سوری ،اسد قیصر اور عمران خان نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، سابقہ حکومت نے آئین کے ساتھ فراڈ کیا ہے، آرٹیکل 6 کے تحت کام شروع کر دیا ہے، ریفرنس دائر ہوگا یا گرفتاری ہوتی ہے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میرے رائے میں سپیکر قومی اسمبلی کو چاہیے کہ وہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس بھیجیں، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی اراکین اور عمران خان کو ڈی سیٹ و نااہل کرے، سپیکر نااہلی کا ریفرنس بھیجنے کے پابند ہیں۔