سری لنکا کے صدر نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سری لنکا کے صدر گوتابایاراجاپکسے نے استعفیٰ دیدیا ۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ سری لنکا کے صدر گوتابایاراجاپکسے نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سری لنکا کے صدرگوتابایاراجاپکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے جس کے بعد ملک میں غیر معینہ مدت تک کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
سری لنکا کے وزیراعظم ہاؤس نے صدر کے ملک سے فرار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھاکہ وزیراعظم نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ مغربی صوبے میں کرفیو کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 73 سالہ صدر گوتابیا راجا پاکسے اپنی اہلیہ اور دو سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ملک سے مالدیپ روانہ ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛جمعیت علما پاکستان کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان