زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سات جولائی تک بیرونی قرض کی مد میں 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر15 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کم ہو کر 9.71 ارب ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 89 کروڑ ڈالر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں صدر عارف علوی کے مواخذے کیلئے قرارداد جمع