خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی طرز پر پے اسکیل ریوائز کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 ایڈہاک ریلیف ضم کر کے بنیادی تنخواہ 2022 متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت تنخواہوں میں 15% اضافہ 2017ء کی جاری تنخواہوں پر کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے گریڈ 17 کی بنیادی تنخواہ 30 سے 45 ہزار مقرر کی گئی ہے، تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کا سالانہ انکریمنٹ 2350 سے 3420 روپے مقرر کیا گیا ہے۔