خنزیر کے مزید دو دل انسانوں کو لگادیئے گئے 

Jul 14, 2022 | 22:41:PM

(ویب ڈیسک)امریکا میں خنزیر کے مزید دو دل انسانوں کو لگادیئے گئے ،ڈاکٹروں کے مطابق دونوں مکمل طور پر کام کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں واقع لینگون ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ رابرٹ منٹگمری اور ان کے ساتھیوں نے انکشاف کیا ہے کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے دو قلب مزید دو انسانوں میں لگائے گئے ہیں ان کے مطابق دونوں دلوں میں انسانی جین داخل کئے گئے ہیں جو ایک جانور کے دل کے انسان میں منتقل (زینوٹرانسپلانٹ) کو ممکن بناتے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق ایک آپریشن جون کے وسط اور دوسرے قلب کی پیوندکاری 6 جولائی کو کیا گیا دونوں دماغی طور پر مردہ ہوچکے تھے۔ 
اس سے قبل ایک زندہ مریض پر خنزیر کا قلب لگایا گیا تھا تاہم مریض کچھ دنوں بعد ہارٹ اٹیک سے چل بسا تھا اور ماہرین کا اصرار ہے کہ اس واقعے میں جسم نے دل کو مسترد نہیں کیا بلکہ خود دل میں کوئی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ 
یہ بھی پڑھیں:کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی

مزیدخبریں