وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

Jul 14, 2022 | 22:45:PM

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کیا ہے۔ جس پر انہوں نے عوام کو آئی ایم ایف معاہدے پر اعتماد میں لیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے غریب عوام کو بڑا ریلیف دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جارہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسےکمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 230 روپے24 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 40  روپے 54 پیسے کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا

قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزیدخبریں