پنجاب کے ضمنی الیکشن ، وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ

Jul 14, 2022 | 23:07:PM

(24نیوز)پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سیکورٹی کیلئے وزارت داخلہ متحرک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پر امن انتخابات اور شفافیت کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کر لی 
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب کے 3 اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیا۔ ملتان ،بھکر اور لاہور کے 6 حلقوں میں رینجرز اور پاک فوج کی اضافی نفری تعینات کرنے کیلئے پاک فوج کو خط لکھ دیا گیا۔ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں رینجرز کوئک ریسپانس فورس کے تحت پہلے ہی تعینات ہے ۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق حساس حلقوں میں سیکیورٹی کیلئے فوج کی مدد لی جا رہی ہے ،وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت پاک فوج کی خدمات لینے کیلئے خط لکھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

مزیدخبریں