وزیراعظم کے خطاب کے بعد مفتاح اسماعیل کا ٹوئٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے۔جس میں انہوں نے عوام کو وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے ابھی ابھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 18.5 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 40.54 روپے کم کردی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 230.24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 236 روپے ہوجائے گی، مٹی کے تیل کی قیمت 33.81 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 196.45 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 37.71 روپے کمی کے بعد 191.44 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
PM has just announced reduction in the prices of petrol of Rs 18.5/litre & in diesel of Rs 40.54/litre. The new price of petrol is Rs 230.24 & diesel is Rs 236/litre from 15/7. Kerosene is reduced by Rs 33.81 to Rs 196.45 & LDO is reduced by Rs 37.71 to Rs 191.44. Alhamdolillah pic.twitter.com/xESSje3KOv
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 14, 2022
اس ٹوئٹ کے ساتھ مفتاح اسماعیل نے ایک چارٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں عمران خان کے دور حکومت، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے وقت اور اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا گراف پیش کیا گیا ہے۔