عمران خان کو سپریم کورٹ نے آئین شکن قرار دیا،مریم نواز

Jul 14, 2022 | 23:59:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلاسیاستدان ہے جسے سپریم کورٹ نے آئین شکن قراردیا۔آئین شکنوں پر غداری کے مقدمے بننے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق کلر سیداں راولپنڈی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جوادارے انگلی پکڑ کر چلائیں تب تک اچھے تھے۔جب اداروں نے آئین کاساتھ دینے کا فیصلہ کیاتومیرجعفر اور میر صادق ہوگئے،عدالتی فیصلے نے فتنہ خان کے سازشی بیانیے کواڑادیا۔

مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ حکومت نے مشکل فیصلے دل پر بھاری پتھر رکھ کر کیے۔تحریک انصاف کی حکومت نے جو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں ان کو مسلم لیگ ن نے اپنے ہاتھوں سے ایک ایک کرکے ہٹا دیا۔آنیوالے دنوں میں حکومت ملک کے لیے اچھے سے اچھے فیصلے لائے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’دھاندلی تو نواز شریف کے ساتھ ہوئی جن کو نااہل کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔نواز شریف کا ساتھ دینے کے جرم میں ان کی بیٹی کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا اور ٹیلی ویژن پر ان کی تقریروں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

مزیدخبریں