جعلی بھرتیوں کا کیس، شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4 اگست تک توسیع

Jul 14, 2023 | 11:19:AM
جعلی بھرتیوں کا کیس، شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4 اگست تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے دوست 

چودھری پرویز الہی کے 10 شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 4 اگست تک  توسیع کر دی گئی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4 اگست تک توسیع کر دی، عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے ،عدالت نے آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کامیاب، ایپکا ملازمین نے احتجاج مؤخر کر دیا

سمیع اللہ ٫ وقاص سرور ٫ دانیال ستار خان٫ طاہر احمد مکی٫ محمد اعجاز ٫ محمد حیدر شفقت ٫ محمد امین، زیب الحسن٫ مختار احمد رانجھا اور محمد عاقف نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر  کی تھیں، ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت کی درخواست دائر کی،ملزمان پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 میں بھرتی ہونے والوں میں شامل ہیں ،پنجاب اسمبلی میں انٹر مکمل نہ کرنے والے ملزمان کو گریڈ 17 میں ملازمتیں دی گئیں۔