سانحہ 9 مئی، فوری سماعت سے متعلق درخواست مسترد 

Jul 14, 2023 | 11:25:AM

(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ 9 مئی کے الزام میں گرفتار ملزموں کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزموں کی جانب سے فوری سماعت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ  کیسز کی سماعت 19 جولائی کو مقرر ہے تو ہنگامی نوعیت کیا ہوئی،اس پر وکلا کا کہنا تھا کہ جن افراد کے نام ایف آئی آر میں ہیں پریس کانفرنس کے بعد رہا کردیا گیا،جن کے نام ایف آئی آر میں بھی نہیں انہیں پکڑا ہوا ہے،ملزموں کو ایسے علاقوں سے پکڑا گیا جہاں کوئی ہنگامی آرائی نہیں ہوئی۔

وکلا نے عدالت سے کہا کہ جاوید علی کو کورنگی سے حراست میں لیا گیا، بھائی کے بدلے دوسرے بھائی کو حراست میں رکھا جا رہا ہے، جن کا نو مئی سے تعلق بھی نہیں انہیں بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان  کیخلاف توشہ خانہ کیس،عدالت سے اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں