لون ایپ کی بلیک میلنگ ایک اور جان نگل گئی

Jul 14, 2023 | 11:37:AM

(24نیوز)بھارت میں بھی لون ایپلی کیشن کی کارستانیاں سامنے آگئیں،بھارت میں نوجوان کی قرض کی واپسی کے تقاضوں سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں انجینئرنگ کے طالبعلم نے آن لائن لون ایپلی کیشن سے قرضہ لیا تھا،قرض واپس نہ کرنے پر لون ایپ والوں نے نوجوان کو بلیک میل کرنا شروع کردیا، لون ایپ  نے نوجوان کو دھمکی دی کہ قرض ادا نہ کیا توموبائل فون کا ڈیٹاوائرل کردیں گے۔

لڑکے کے والد کی قرض قسطوں میں اداکرنے کی پیشکش لون ایپ نے مسترد کردی،لون ایپ نے قرض ادائیگی کیلئے3 دن کی مہلت کی درخواست بھی مسترد کردی،لون ایپ کی مسلسل فون کال سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

خودکشی سے قبل نوجوان نے اپنے والدین کے نام ایک خط بھی چھوڑا جس میں اس نے لکھا کہ میں معذرت چاہتا ہوں اس کے علاوہ میرے پاس اس کا کوئی حل نہیں تھا۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں بھی 2 بچوں کے باپ نے لون ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکرخودکشی کرلی تھی، پاکستان کے بعد بھارت میں بھی لون ایپ کی بلیک میلنگ شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان  کیخلاف توشہ خانہ کیس،عدالت سے اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں