ایک ماہ باقی ،تمام وسائل عوام پر نچھاور کرکےجائیں گے:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا ایک ماہ باقی رہ گیا ہے،تمام وسائل عوام پر نچھاور کرکےجائیں گے۔
وزیراعظم نےنیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیادرکھ دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی ایک طبقے کا نہیں سب کا بنیادی حق ہے،پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے دور میں ووکیشنل ٹرینننگ پر خصوصی توجہ دی۔
ضرور پڑھیں : اگست2023 کو اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے،وزیراعظم
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوارمیں4لاکھ50ہزارسےزائدطلبہ کو میرٹ پروظائف دیئے،غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے2008میں پنجاب انڈومنٹ فنڈ قائم کیا،ہماری حکومت کا ایک ماہ باقی رہ گیا ہے،تمام وسائل عوام پر نچھاور کرکےجائیں گے۔
وزیرِاعظم نے میانوالی میں چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی منظوری سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،چشمہ5نیوکلیئر جیسے منصوبے ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہیں، چشمہ 5 نیوکلیئر منصوبہ سستی توانائی کی پالیسی کا تسلسل ہے،مشکل وقت میں چین اورسعودی عرب کی معاونت کے مشکور ہیں،پیداواری استعداد کو 1100 میگا واٹ سے بڑھا کر 1200 میگاواٹ کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ گزشتہ 4 سال میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کوصاف کیا،کرپشن، نالائقی اور سازشوں کی لگی آگ کو بجھایا،سوا سال کا مختصر عرصہ ناامیدی سے امید کی طرف سفر تھا،معاشی تباہی سے معاشی استحکام کی طرف لوٹ آنے کا سفر تھا،مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کاسفر تھا،ہم نے بہت بڑے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کیا ،15 ماہ میں 4 سال کی تباہیوں کو صاف کیا،اللہ کے فضل سے موجودہ حکومت نے ایک معیار اور سمت کا تعین کیا،پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا،اجتماعی بصیرت سے دن رات کام کرنے والا راستہ اختیار کیا،ہم نے سیاست نہیں ریاست کی حفاظت کی،ہم نے ریاست بچانے کیلئے ووٹ بینک کی فکر نہیں کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ معاشی بحالی کی راہ میں آئی ایم ایف کا پروگرام رکاوٹ تھا،ہم آئی ایم ایف بحالی کی کوشش اور سابق حکمران سازشوں میں مصروف تھے، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام بحال کیااب ڈیفالٹ ہونے کاخطرہ ٹل گیا ہے،چین ، سعودی عرب اور یواے ای کا دل سے شکرگزار ہوں ،اب ان کی تمام ناپاک خواہشیں مٹی میں مل چکی ہیں،تمام برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں مددکی، سیاست کی نہیں بلکہ ریاست کی حفاظت کی ہے۔