پرویز الٰہی کی رہائی کے روبکار پر عمل نہ کرنےکا معاملہ، اعلیٰ افسران کی شامت آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی )سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے کے معاملے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائی کا روبکار جاری کیا تھا ، جیل حکام نے روبکار پر عمل کرنے کی بجائے اعتراض لگا کر روبکار واپس بھیج دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل عدالت پیش نہ ہوئے ۔عدالت نے آج سپرنڈنٹ جیل سے رہائی کی روبکار پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر رکھی ہے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل ظہیر اور دیگر کو شو کاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جائیداد کی خریدوفروخت سے متعلق دستاویزات کی آن لائن رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن چیلنج