مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، کوہلو اور گردو نواح کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بارکھان، موسیٰ خیل،کوہلو ، لورالائی، ژوب، قلات، پنجگور، آواران اور خضدار میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،جمعرات کو کوہلو اور گرد و نواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جب کہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی رہی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلابی صورتحال پیدا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے جمعہ کو صو بے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں دالبندین اورنوکنڈی میں شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے موسم کی بات کی جائے تو زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے،خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور میں بھی آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم ،کوہاٹ میں ہلکی بارش کی توقع ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات،میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سیالکوٹ، نارووال،لاہور،حافظ آباد، قصور،شیخوپورہ، گوجرانوالہ میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ساہیوال، سرگودھا،فیصل آباد، خوشاب، لیہ ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔