’جندو ‘ظالم وڈیروں کیلئےخوف کی علامت بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری دنیا بھر میں ایک مقام رکھتی ہے،اس انڈسٹری کے تحت بہترین ڈرامے بنائے جارہے ہیں ۔حال ہی میں ایک نیا چینل سامنے آیا ہے جس کے تحت مختلف ڈرامہ سیریلز نشر کیے جارہے ہیں ۔
اسی چینل کے تحت فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بے پناہ کامیابی کے بعد اداکارہ حمائمہ ملک ڈراما سیریل ’جندو‘ میں کے ایک ایسی خاتون کے روپ میں نظر آئی ہیں جو معاشرے کی ناانصافیوں کیخلاف آواز بلند کیے ہوئے ہیں۔
ضرور پڑھیں :رضوی سسٹرز کا صوفی کلام " رانجھا" ریلیز
اس ڈرامہ کی پہلی قسط نشر ہوگئی ہے،پہلی قسط نے ہی دھوم مچادی ہے۔ بظاہر اس ڈرامے کے کرداروں نے پنجابی زبان کا انتخاب کیا ہے۔جندو کی شوٹنگ پاکستان کے دیہاتی علاقوں اور صحراؤں میں کی گئی ہے جہاں ایک عورت قبائلی پدرانہ نظام اور ناانصافی کے خلاف بغاوت کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔جندو کہتی ہے کہ ’ظلم سہنے والوں کو مظلوم کہنا سب سے بڑا گناہ ہے ، سب سے بڑے ظالم تو یہی ہیں جو ظلم دیکھ کر آواز نہ اٹھائیں ۔‘
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ بھی شامل ہیں جبکہ یہ ڈراما قربان علی راؤ نے لکھا ہے اور ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے۔